Aug 31, 2022 11:50 am
views : 279
Location : different areas
Karachi- Process of providing immediate aid to the flood victims continues
کراچی،
سیلاب متاثرین کی فوری امداد کیلئے جماعت اسلامی متحرک، سندھ اور بلوچستان
میں امدادی راشن کی فراہمی کا بندوبست، رہنما جماعت اسلامی کہتے ہیں
رضاکار متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں
ملک بھر
میں شدید طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے سیلاب
زدگان کی امداد کیلئے امدادی کارروائیاں اور بحالی کے عمل کو تیز تر کرنے
کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
سماجی تنظیموں کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے راشن اور دیگر اشیا کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
جماعت
اسلامی اور الخدمت کے تعاون سے قائم کئے جانے والے امدادی کیمپوں میں راشن
جمع کرنے کے بعد سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں فوری فراہمی کو
یقینی بنایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنما راشد قریشی کا کہنا تھا کہ
خیال
رہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث ہزاروں زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں جبکہ
تین کروڑ سے زائدافراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں مویشی ہلاک
اور متعدد گاؤں اور املاک ملیا میٹ ہوچکے ہیں۔