Aug 31, 2022 04:30 pm
views : 303
Location : Vegetable Market
Karachi- Vegetables prices increased by 100% due to Flood
کراچی،
گِراں فروشوں نے سبزیوں کی قیمتیں سو فیصد تک بڑھا دیں، آلو، پیاز اور
ٹماٹر کی قیمتیں دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئیں، عوام پریشان، گراں فروشوں کی
من مانی عروج پر، لگام ڈالنے والا کوئی نہیں
ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث سینکڑوں ایکٹر پر پھیلی فضلیں تباہ ہونے کے باعث سبزی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی۔
سبزی
کی قیمتیں آسمان کو چُھو رہی ہیں، آلو کی قیمت نوے روپے ہے لیکن ایک سو
تیس سے ایک سو پچاس روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، پیاز کی قیمت دو سو ساٹھ
سے چار سو اور چار سو پچاس روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ
کھانے
کا لازمی جُز سمجھا جانے والا ٹماٹر ایک سو ساٹھ کے بجائے تین سو سے تین
سوپچاس روپے میں فروخت ہورہا ہے، لہسن دیسی تین سو، ادرک پانچ سو، شملہ مرچ
پانچ سو، میتھی تین سو پچاس، گوبھی دو سو بیس، مٹر تیس سو پچاس روپے فی
کلو تک پہنچ گئی۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
ادھر پھلوں کی قیمتیں تیس
سے چالیس فیصد سے زائد مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، مرغی کا گوشت چار سو ،
بکرے کا گوشت اٹھارہ سو روپے تک پہنچ چکا ہے۔