Sep 01, 2022 12:30 pm
views : 286
Location : domestic place
Quetta- 200 billion rupees are required for the rehabilitation of the infrastructure, Mir Zia Langu
کوئٹہ،
انفراسٹریکچر کی دوبارہ بحالی میں دوسو ارب روپے درکار ہیں،صوبائی مشیر
داخلہ کہتے ہیں پانچ لاکھ روپے مکمل گھر منہدم جبکہ دو لاکھ معمولی نقصان
پر دیا جائیگا
صوبائی
مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ہم سب نے مل کر سیلاب کا مقابلہ
کرنا ہے، بلوچستان میں چار سو گیارہ فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں، آخری اسپیل
کنٹرول کرنا کہا جارہا تھاکہ حکومت کے بس میں نہ ہو مگر سب نے دیکھا کہ
اتنے بڑے سیلاب کو حکومت نے کیسے کنٹرول کیا۔
صوبائی مشیر داخلہ میر
ضیاء لانگو نے چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے
ہوئے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث دو سو پچاس افراد شہید جبکہ پانچ لاکھ
مویشی ہلاک ہوئے ہیں،سرکاری انفراسٹریکچر بھی بڑی تعداد میں تباہ ہوا ہے۔
انہوں
نے کہا کہ ریلیف کمشنر نے 34 میں سے 32 اضلاع کو آفت زدہ قراردیا،دو ہزار
کلو میٹر سے زائد سڑکیں اور پچیس ڈیموں کو نقصان پہنچا ہے،ہنہ اوڑک میں
دشوار گزار راستوں کی وجہ سے راشن فراہمی میں مشکلات ہیں،نصیرآباد سمیت
دیگر علاقوں میں بھی راشن فراہم کیا جارہا ہے۔پی ڈی ایم اے کا ایک سینٹر
سکھر میں کھولا گیا ہے۔ٹینٹس سمیت دیگر اشیاء کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
اس
موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان کا کہناتھا کہ چیف سیکریٹری کا یہ بھی کہنا
تھا کہ ایک سو ستر جاں بحق افراد کو دس لاکھ صوبائی جبکہ دس لاکھ وفاقی
حکومت کی جانب سے دیا گیا۔ایم ایٹ خضدار،بی بی نانی پل اور پنجرہ پل پر بھی
نقصان ہوا ہے،این ایچ اے حکام کے مطابق تین دنوں میں سڑکوں کو بحال کیا
جائیگا،سوئی گیس حکام نے بتایا ہے کہ 3 ستمبر تک گیس بحال کی جائیگی۔