Sep 01, 2022 12:40 pm
views : 292
Location : different areas
Karachi- Govt hikes petrol price by Rs2.07 per litre
اسلام
آباد، حکومت نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کے بعد پیٹرول بم گرادیا،
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ ، پٹرول دو روپے سات پیسے مہنگا
کردیا گیا
مہنگائی کے ماری عوام کےلئے بری خبرآگئی، حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرا دیا۔
پٹرول
کی فی لٹر قیمت2 روپے7پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 235 روپے 98 پیسےہوگئی،
ڈیزل کی فی لٹر قیمت 2 روپے 99 پیسے اضافے کے بعد 247 روپے 43 پیسے
مقررہوگئی، مٹی کا تیل 10 روپے 92 پیسےفی لٹرمہنگا ہوا ہے، نئی قیمت 210
روپے 32 پیسے ہوگئی، لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 9 روپے 79 اضافے کے بعد 201
روپے 54 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا
نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے، جسے کنٹرول کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
خیال
رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی فی لیٹر
قیمت میں 16 روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 89 پیسے کمی کی سفارش کی تھی،
جسے حکومت نے مسترد کردیا۔