Sep 02, 2022 03:28 pm
views : 298
Location : different areas
Karachi- Special Prayers for Flood Victims
کراچی،
پاکستان میں حالیہ بدترین سیلاب اور طوفانی بارشوں کی تباہی سے ہونے والے
نقصانات سے بچاؤ کیلئے نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں، سینکڑوں نمازیوں کی
متاثرین سیلاب سے اظہار ہمدردی
پاکستان
میں حالیہ بدترین سیلابی صورتحال اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے
نقصانات کے بعد ملک بھر کی مساجدوں میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے خصوصی
دعائیں کیں جن میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور
سیلاب زدگان کی پریشانیوں میں آسانیوں کی دعائیں مانگی گئیں۔
ایک نمازی محمد اختر کا کہنا تھا کہ
ملک
بھر میں ہونے والی شدید طوفانی بارشوں اور بدترین سیلاب نے طول وارض پر
بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بنے جبکہ
کروڑوں لوگ متاثر ہوئے۔
ایک اور نمازی دانش مقبول کا کہنا تھا کہ
خیال
رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تازہ اعداد
وشمار کے مطابق سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی
فصلیں تباہ ہونے کے باعث غذائی بحران پیدا ہوگیا ہے۔