Sep 02, 2022 06:30 pm
views : 322
Location : Press Club
Karachi- Pakistan should demand deferment of the loan taken from IMF, says Faisal Edhi
کراچی،
غذائی قلت کے خاتمے کیلئے تمام ہمسایہ ممالک سے غذائی اجناس کی ترسیل کی
اجازت دی جائے، فیصل ایدھی کہتے ہیں پاکستان عالماتی مالیاتی ادارے سے لئے
گئے قرض کی ادائیگی کو موخر کرنے کا مطالبہ کرے
ایدھی
فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ایدھی کے سینکڑوں رضاکار
بلوچستان، سندھ، پنجاب کے ستر سے زائد سیلاب سے بدترین متاثرہ علاقوں میں
پچھلے ایک ماہ سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
زندگی کے مختلف شعبوں
سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا مزید کہنا تھاکہ ایدھی فاؤنڈیشن اب تک ہزاروں
خاندانوں کو کشتیوں اور دیگر ذرائع سے ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر پہنچا
چکاہے جبکہ لاکھوں افراد کو خوراک، خیمے، ادویات اور دیگر فوری ضرورت کی
اشیا مسلسل فراہم کی جارہی ہیں۔ ریلیف اور ریسکیو کا آپریشن جاری رکھے
ہوئے ہیں۔
فیصل ایدھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ
بدترین سیلاب ہے جس میں پونے چار کروڑ سے زائدافراد متاثر ہوئے ہیں۔ لاکھوں
گھر تباہ ہوگئے ہیں، آمد ورفت کے تمام ذرایع ختم ہوچکے ہیں، کھڑی فصلیں،
مویشی دریا برد ہوگئے ہیں۔ اس تباہی کے جہان فوری اثرات ہیں وہاں آنے والے
دنوں میں اس سے بھی زیادہ بھیانک اثرات مرتب ہوں گے۔ شدید غذائی بحران جنم
لے رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سانحہ کی اس گھڑی میں اپنا
کردار ادا کرے اور بین الاقوامی اداروں کو اجازت دی جائے کہ وہ مصیبت کی اس
گھڑی میں پاکستان آکر متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے سکیں۔