Sep 03, 2022 11:30 am
views : 299
Location : Ministry of Interior Office
Islamabad- There is a need to improve the relations between the interior ministries of Pakistan and Saudi Arabia, says Ran Sanaullah
اسلام
آباد، پاکستان اور سعودی عرب کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط میں بہتری
لانے کی ضرورت ہے، راناثناءاللہ کہتے ہیں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان
سکیورٹی تعاون مزید بڑھائیں گے
سعودی
کمانڈر بارڈر گارڈ میجر جنرل محمد بن عبداللہ الشہری کی قیادت میں سعودی
عرب کی وزارت داخلہ کے سینئر حکام کے وفد کی وزارت داخلہ آمد کے موقع پر
وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے استقبال کیا۔
وفد کی وزیر داخلہ
راناثناءاللہ سے ملاقات کے موقع پر وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو
بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈی جی ایف
آئی اے محسن بٹ سمیت وزارت داخلہ کی دیگراعلی حکام نے بھی شرکت کی۔
اس
موقع پر پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور،
سکیورٹی،غیر قانونی امیگریشن اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے کی
ٹریننگ کے حوالے سے بات چیت کے علاوہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دونوں
ممالک کی داخلہ وزارتوں کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے پر اتفاق بھی
کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کیلئے ہنگامی
انسانی امداد دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیااور خادمین حرمین شریفین
کو حج 2022 پر بہترین انتظامات کرنے پرمبارکباد اور پاکستان سے عازمین حج
کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی حکومت کا شکریہ بھی
ادا کیا۔
وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے
تعلقات تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ ہیں۔پاکستان کے عوام خادمین حرمین
شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔سیلاب زدگان کی بروقت امداد سے
حکومت کی متاثرین کی بحالی میں مدد ملی۔