Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 03, 2022 12:00 pm views : 302

Location : Islamabad International Airport

Islamabad- French plane reached Pakistan's Capital with relief materials for Flood Victims
  • Urdu

اسلام آباد، فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، وزیر صحت کہتے ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت فرانسیسی حکومت اور عوام کا دل کا شکریہ ادا کرتی ہے

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے فرانسیسی عملے کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا اور امدادی سامان وصول کیا ۔
اس موقع پر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود فرانس کے سفیر اپنے کا ملک جا کر امدادی سامان کے ھمراہ پاکستان تشریف لائے۔یہ اس بات کی عکاس ھے اس مشکل گھڑی میں فرانس پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔فرانس سے آنے والے امدادی سامان سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں۔ فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں۔دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں۔
وزیر صحت کایہ بھی کہناتھا کہ پورا ملک سیلاب کی زد میں ھے بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ھے۔سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہوا ھے۔وفاقی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات مصروف ہے۔صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ وزارت صحت اور اس کے ادارے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحتِ کے نظام کی مکمل۔بحالی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔مصیبت زدہ اور دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ہم سب کو ملکر اگے آنا ہوگا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved