اسلام
آباد،سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری، لوگ جوق درجوق امدادی سامان
جمع کروانے میں مصروف، مصیبت کی گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہ چھوڑنے کا
عزم
ملک بھر
میں تباہ کن سیلاب اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مصیبت
زدہ بھائیوں کیلئے امدادی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنی علما کونسل اسلام آباد کے
زیر اہتمام ناظیم الدین روڈ، ایف ایٹ فور میں جامع مسجد رحمت اللعالیم کے
باہر فلڈ ریلیف کیمپ میں امدادی سامان جمع کیا جارہا ہے۔ لوگ امدادی کیمپ
میں اشیائے خوردونوش، کپڑے، ادویات اور دیگر سامان سیلاب زدگان کی مدد
کیلئے جمع کروارہے ہیں۔
اس حوالے سے ایک شہری ملک طاہرکا کہناتھا کہ
جی سکس ون تھری اسلام آباد کے چھوٹے سے محلے کے مکینوں نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان جمع کیا ہے۔
امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے ایک شہری ثاقب حبیب کاکہناتھاکہ
خیال
رہے کہ تباہ کن سیلاب اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد
افراد لقمہ اجل بنے جبکہ پونے چار کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔