Sep 04, 2022 07:45 pm
views : 283
Location : Islamabad Press Club
Islamabad- Mushaal Yasin Mullick is participating in flood relief camp jointly setup by PFUJ and Sweet Home
پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت اور حالات کا مقابلہ کیا ،مشعال ملک
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے باہر لگائے گئے سیلاب زدگان کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی اس قوم پر برا وقت آیا پوری قوم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ۔
مشعال ملک نے کہا کہ زمرد خان کی ملک و قوم کے لئے خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے۔پوری قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ جہاں کہیں بھی ہیں امدادی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔
پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمارے سیلاب زدگان بہن بھائی تنہا نہیں ہیں۔سیلاب کی تباہیوں میں یتیم ہونے والے بچوں کو اپنے سینے سے لگائیں گے، بیوہ ہوجانے والی خواتین کو پناہ دیں گے اور انہیں پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ بنائیں گے۔ ہم نے سیلاب زدگان کی امداد کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی سامان اور راشن پہنچانے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔
زمرد خان کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور کشمیری عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔