کوئٹہ،
سول سوسائٹی نے بحالی رضاکاران کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا،
بحالی رضاکاران تحریک بلوچستان میں تباہی کے نقصانات جاننے کیلئے درست
اعدادوشمار مرتب کرے گی
بلوچستان
میں طوفانی بارشوں اور بدترین سیلاب کے نتیجے متاثر ہونے والوں کی مدد
کیلئے سول سوسائٹی کے افراد بحالی رضاکاران کے نام سے تحریک شروع کرنے کا
اعلان کیا ہے۔ بحالی رضاکاران تحریک کے تحت تباہی کے نقصانات جاننے کیلئے
درست اعداد وشمار مرتب کئے جائیں گے۔
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے مخلتف سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد ڈاکٹر امداد بلوچ، بہرام
بلوچ، سعدیہ عثمان، زھرہ بی بی اور دیگر کا کہنا تھا کہ نصیر آباد میں
انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ ہے۔ بہت سے علاقے اور افراد اب بھی ایسے ہیں
جن تک رسائی نہیں ہوسکی۔ نصیر آباد میں جمع ہونے والے پانی کے اخراج کا
کوئی راستہ نہیں نہیں متاثرین کی مدد کیلئے ضروری ہے کہ نقصانات کا درست
ڈیٹا اکھٹا کیا جائے۔متعلقہ ادارے اپنی زمہ داریاں ادا نہیں کررہے فنڈز
بٹورنے کیلئے وسائل کی کمی کا رونا رویا جارہا ہے۔
بحالی رضاکاران
تحریک کے عہدے داران کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر مکتبہ فکر کے افراد کو ساتھ
ملاکر اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی بحالی کا کام کا آغاز کرینگے ۔