Sep 05, 2022 02:53 pm
views : 269
Location : PID
Islamabad- Imran Khan's statements in rallies will harm the process of appointing the Army Chief, Defense Minister
اسلام
آباد، عمران خان کے خلاف لمبی قانونی کارروائیاں شروع ہونے والی ہیں،
وزیر دفاع کہتے ہیں عمران خان کے جلسوں میں بیانات سے آرمی چیف کی تعیناتی
کے عمل کو نقصان ہوگا
وفاقی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کی، جب
جلسے میں یہ معاملات لائے جائیں گے تو اس تقرری کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔
خواجہ
آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے فوج کی تعیناتیوں کوسیاسی بنا
دیا، ان کا فوج کے معاملات کو سیاسی بنانے کا عمل جاری ہے، عدم اعتماد کے
بعد سے عمران خان مسلسل مسلح افواج کو تنقید کرکے القابات دے رہے ہیں، ان
کیلئے جب تک اقتدار ہے تو ہر چیز ٹھیک اور اقتدار جانے کے بعد سب کچھ غلط
ہے، عمران برملا کہتے رہے کہ ان کو سرپرستی چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا
کہ گزشتہ چار ماہ میں عمران خان نے معیشت اور دفاع پر اٹیک کررہے ہیں،
گزشتہ روز کہا کہ حکومت مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتی ہے تاکہ حکومت کی
کرپشن بچ سکے، عمران خان تھری اسٹار افسروں میں ایسے افسران کی موجودگی کا
دعوی کررہے ہیں جو کرپشن کو تحفظ دیں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ
عمران کا فارن فنڈنگ کیس بہت سی مالی بے ضابطگیوں کو سامنے لایا ہے، فارن
فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کیلئے مسائل پیدا کرےگا۔