Sep 06, 2022 12:03 pm
views : 278
Location : domestic place
Lahore- Special Assistant to PM visits flood affected areas, MPA Rabia Farooqui left for Rajanpur district with aid for flood victims
لاہور، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی اپنے خاندان کے تعاون سے سیلاب زدگان کیلئے اکٹھی کی گئی امداد لے کر ضلع راجن پور روانہ
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ کی بستی منگروٹھہ کا دورہ کیا اور سیلاب سے تباہ شدہ بستی میں متاثرین سے ملاقات کی۔بعد ازاں متاثرین میں راشن کی تقسیم کی اور ان کے مسائل سنے۔ مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
عطاءاللہ تارڑ تونسہ سے راجن پور کی تحصیل جامپور کے موضع کلوئی والا کے دورے پر روانہ ہوئے جہاں پر لوگ کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں اور امداد کی اشد ضرورت ہے۔ کلوئی والا میں راشن کی تقسیم کے بعد، متاثرین نے خیموں اور دیگر اشیاء کا مطالبہ کیا جس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی اپنے خاندان کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لئے اکٹھی کی گئی امداد لے کر ضلع راجن پور روانہ ہو گئیں۔