Sep 06, 2022 12:20 pm
views : 263
Location : domestic place
Islamabad- Pakistan Air Force released National Song on the occasion of Defense Day
اسلام
آباد، یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا افواج پاکستان اور قانون
نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت، پاک فضائیہ نے یومِ دفاع
کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا
یوم دفاع
ان عظیم قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے جو 1965 کی جنگ میں افواج
پاکستان کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوئے پیش کی۔ ملک کے دفاع اور
دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے
جو قربانیاں پیش کی ہیں تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتی۔
پاک فضائیہ کے
شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ جاری کیا ہے
جسے ملک کے معروف اور نامور گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔
ملی نغمے
میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان غازیوں اور
شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے
دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا اور وطن کی عزت پر کوئی آنچ
نہیں آنے دی۔ نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر
فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی و خوشحالی میں اپنا
بھرپور کردار ادا کرے گا۔