Sep 06, 2022 12:38 pm
views : 294
Location : domestic place
Islamabad- Nation celebrates Defense and Martyrs Day
اسلام
آباد، ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا،
علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس
اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں
ملک بھر
میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا۔ یومِ دفاع کے موقع
پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک
فضائیہ کی پانچ خواتین اہلکاروں سمیت ساٹھ جوانوں نے شرکت کی۔
یوم دفاع
و شہدا کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان
مانومنٹ شکر پڑیاں کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور
فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے
والی چھ ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا
کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن کیلئے پر عزم ہے، پاکستان پر
امن بقائے باہمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہر
گز نہ سمجھا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری
مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے
وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے، آئیے ایک قوم کے اس بندھن کو مضبوط کریں۔
سپہ
سالار کا کہنا تھا کہ آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون
منت ہے۔چھ ستمبر تمام مشکلات سے مادر وطن کےدفاع کیلئے پاک افواج کے غیر
متزلزل عزم کی علامت ہے۔قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔
سربراہ
پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر ہماری قومی
تاریخ کا ایک یادگار دن ہے۔آج کا دن دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم
کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن ہی پوری قوم نے
افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکستِ فاش دی۔