Sep 06, 2022 01:58 pm
views : 269
Location : domestic place
Islamabad- Army and PTI have the same thinking style, says Fawad Chaudhry
اسلام آباد، فوج اور تحریک انصاف کی سوچ کا انداز یکساں ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ایک سو پچپن سیٹوں والا عمران خان اقتدار سے باہر اور چوراسی سیٹوں والا شہباز وزیر اعظم بنا بیٹھا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے کیونکہ ڈھائی تین ماہ قبل محکمہ موسمیات نے کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں بارشیں اس بار معمول سے زیادہ ہوں گی لیکن اس وقت یہ لوگ شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بناکر حوالات میں بند کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ بنانے میں مصروف تھے۔ ہمارے اوپر توہین مذہب کے مقدمے درج کرنے کے پلان بنارہے تھے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی ان کے خلاف ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کو صفحہ ہستی سے ہی مٹادیا جائے، زرداری اور نواز شریف اکٹھے ہوگئے، ان دونوں کے مفادات بھی اکٹھے ہیں، انہیں عمران خان کے سوا کوئی نظر نہیں آرہا۔ لوگ اچھی طرح ان کردار کو جانتے ہیں، عمران خان اور ان کے قریبی ساتھویں کو سیاست کے میدان سے ہٹاکر پاکستان میں اپنے بچوں کی،پھر بچوں کے بچوں کی حکومت کو بچاسکیں گے یہ پاکستان کےعوام نے نہیں ہونےد ینا۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کی وجہ سے اس وقت پاکستان سری لنکا نہیں بنا، کیونکہ ہم نے لوگوں کے جذبات کے آگے بندھ باندھا ہوا ہے، کوئی بھی عمران خان کو نااہل نہیں کرواسکتا، لوگ اپنی اوقات کے مطابق بات کریں، ہم پاکستان کو منظم تبدیلی کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں، پاکستان میں اقلیتی حکومت ہے، یہ سازش کے ذریعے پاکستان میں برسر اقتدار آئے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری اور بلاول کی جڑیں ملک سے باہر ہیں، ان کی جائیدادیں یہاں نہیں ہیں، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور ان کے بھائی پر چوبیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس ہیں۔ڈان لیکس اور میمو اسکنڈل سب کے سامنے ہے۔