Sep 06, 2022 02:35 pm
views : 286
Location : National Press Club
Islamabad- all competent people should come forward and help the victims, Sadia Khan
اسلام
آباد،حکومت کے ساتھ ساتھ ہر صاحب استعداد لوگوں کو آگے بڑھ کر متاثرین
کی مدد کرنی چاہئے،سعدیہ خان کہتی ہیں متاثرین کی نظریں اب ریلیف پر مرکوز
ہیں
ورلڈ پیس
جرگہ پروگرام کی کنٹری ہیڈ سعدیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑے
سیلاب سے گزررہا ہے، جس کی وجہ سے تین صوبوں کے علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے
ہیں، اس کے علاوہ لوگوں کے گھر، فصلیں، مویشی سیلاب کی نظر ہوچکے ہیں۔
نیشنل
پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعدیہ خان کا
مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان میں اکثر فصلوں اور
کاشتکاری پر انحصار کرنے والے لوگ ہیں، ان سب متاثرین کی نظریں اب کسی
ریلیف پر مرکوز ہیں، کوئی آئے اور ان کی مدد کرے، حکومت کے ساتھ ساتھ ہر
صاحب استعداد لوگوں کو آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔
ان کا
مزید کہنا تھاکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر تین ماہ سے زائد بیٹھے
ہوئے لوگ جو امریکی اور دوسرے اداروں کے ساتھ افغانستان میں بیس سال سے
کام کررہے تھے، اب پاکستان میں آئے ہوئے ہیں لہذا اداروں کو چاہئے کہ ان
کو کھانے پینے کی اشیا، بیمار بچوں اور عورتوں کے علاج کیلئے کوئی لائحہ
عمل بنائے اور باقاعدہ ان کی رجسٹریشن کروائی جائے۔