Sep 06, 2022 02:45 pm
views : 283
Location : domestic place
Islamabad- Federal Capital Administration committing contempt of High Court's decision, says Raja Jameel Abbasi
اسلام
آباد، اسلام آباد انتظامیہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کی
مرتکب ہو رہی ہے،راجہ جمیل عباسی کہتے ہیں ون ڈش اور وقت کی پابندی کا
اطلاق وفاقی دارالحکومت کے سوا ملک میں کہیں بھی نہیں ہو رہا ہے
اسلام
آباد مارکی ہالز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ جمیل عباسی نے کہا
ہے کہ قانون اور آئین پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کہ ہمارا کاروبار تباہ
ہورہا ہے، اسلام آباد انتظامیہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کی
مرتکب ہو رہی ہے،ون ڈش اور وقت کی پابندی کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے
سوا ملک میں کہیں بھی نہیں ہو رہا ہے، ون ڈش اور وقت کی پابندی کا خاتمہ
چاہتے ہیں، انتظامیہ بھتہ خوری بند کرے،آئندہ اگر اسلام آباد انتظامیہ نے
کسی مارکی کو سیل، جرمانہ یا مالکان پر مقدمات قائم کرنے کی کوشش کی تو ہم
احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔
اسلام آباد کی مارکیز،
شادی ہالز ، ریسٹورنٹ اور تاجر نمائندوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ جمیل عباسی کا مزید کہنا تھا کہ
شادیوں کے حوالے سے جو ٹائمنگ بنتی ہے وہی ہونی چاہیے پچھلی حکومت میں شادی
ہالز اور مارکیوں کی ٹائمنگ کے حوالے سے ہائیکورٹ نے ریلیف دیا تھا جس کا
آرڈر ہمارے پاس موجودہے اس کے باوجودگذشتہ روزبہارہ کہو کی ایک مارکی میں
ایک سویٹ ڈش زیادہ ہونے پر پولیس نے مارکی میں مہمانوں اور مالکان کو
ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں جس کے بعد ہم نے بہارہ کہو روڈ بندکرنےاور
احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔