Sep 06, 2022 03:40 pm
views : 339
Location : National Press Club
Islamabad- Migrated Hazara community from Afghanistan awaiting for aid
اسلام
آباد، افغانستان سے اسلام آباد ہجرت کرکے آنے والی ہزارہ برادری گزشتہ
چار ماہ سے امداد کی منتظر، خیمہ بستیوں میں آباد مہاجرین کا کہنا ہے
عالمی برادری افغانستان میں ریاستی نسل کشی کا سلسلہ فی الفور بند کروائے
افغانستان
سے اسلام آباد ہجرت کرکے آنے والی ہزارہ برادری گزشتہ چار ماہ سے امداد
کی منتظر ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر خیمہ بستیوں میں مہاجر
ہزارہ برادری کے سات سو کے قریب لوگ آباد ہیں۔
خیمہ بستیوں میں بسنے
والے مہاجر ہزارہ برادری کا کہنا ہے کہ انہیں افغانستان میں ریاستی سطح پر
ہزارہ نسل کشی کا سامنا ہے۔افغانی ہزارہ برادری کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ
یہاں بہت پریشانیوں کے عالم میں پہنچے ہیں۔
اس حوالے سے مہاجر ہزارہ برادری کے ایک نوجوان علی سنہا کا کہنا تھا کہ
متاثرہ
ہزارہ برادری نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاجر برادری
کی آواز سنیں اور افغانستان میں نسل کشی کے سلسلے کو رکوانے میں اپنا
کردار ادا کریں۔