Sep 06, 2022 04:00 pm
views : 269
Location : Sindh Assembly Building
Karachi- efforts are being made to provide maximum help to the flood victims, says Health Minister Sindh
کراچی،سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرین کی خدمت کرنا سب کا فرض ہے، وزیر صحت سندھ کہتی ہیں صوبائی محکمہ صحت الرٹ ہے، متاثرین سیلاب کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے زیادہ تر مراکز زیر آب ہیں۔ صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے روزانہ موبائل یونٹس اور میڈیکل کیمپس لگائے جارہے ہیں تاہم بہت سے ایسے اضلاع ہیں جہاں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔
سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ ہم صوبے میں ڈاکٹرز کی تعداد کو بڑھانے کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔ روزانہ ستر ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے، جولائی سے اب تک آٹھ لاکھ چھپن ہزار سے زائد لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ادویات موجود ہیں، یونیسیف نے بھی ادویات بھیج دی ہیں، ترسیل کا عمل کل سے شروع ہوجائے گا۔ پنجاب حکومت کی شکرگزار ہوں انہوں نے ہمیں سات ٹیمیں بھیجی ہیں جن میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پرانے تخمنے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد پورے سندھ میں حاملہ خواتین کی تعداد ہوتی ہے۔اس کے باوجود زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔