Sep 07, 2022 04:00 pm
views : 292
Location : different areas
Islamabad- Pakistan Air Force observed September 7 as Martyrs' Day at all its air bases across the country
اسلام
آباد،پاک فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز پر سات ستمبر یوم
شہداء کے طور پر منایا، سربراہ پاک فضائیہ کہتے ہیں پاک فضائیہ کی
قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رقم ہے
پاک
فضائیہ نے ملک بھر میں اپنے تمام ائیر بیسز پر سات ستمبر یوم شہداء کے طور
پر منایا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شہداء اور ان تمام افراد کیلئے
خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کی گئی جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں
قربان کیں۔اسی سلسلے کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں
منعقدکی گئی۔
ترجمان پاک فضائی کے مطابق ائیر چیف نے کہا کہ پاک
فضائیہ کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رقم
ہے۔ وطن کے بہادر سپو توں نے ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہا اور جنگوں کے
دوران اپنے خون سے عظیم داستانیں رقم کیں۔پاک فضائیہ نے آباؤ اجداد کی عظیم
روایات کے بدولت ترقی کی ہے۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا
کہنا تھاکہ حالیہ سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں اور ریسکیوکے عمل میں
پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ کشمیری بھائیوں سے
یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حقِ خود ارادیت کے حصول کی خاطر اُن کی
جدوجہد میں ان کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
پائلٹ
آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر ائیر وائس مارشل زعیم افضل،
ائیر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ائیر کمانڈ نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے
پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔