Sep 07, 2022 06:00 pm
views : 287
Location : National Press Club
Islamabad- International powers want to divide the Islamic world into more pieces, says Speakers
اسلام
آباد، ہندوستان پچیس لاکھ لوگوں کو وہاں سکونت اختیار کرواکر ڈیموگرافی
تبدیل کرارہا ہے، عبداللہ گل کہتے ہیں کشمیر دو ممالک کا نہیں بین الاقوامی
مسئلہ ہے
فرینڈز
آف کشمیر انٹرنیشنل ور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام کشمیر
میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نیشنل پریس کلب کے رکن شیخ تجمل
الاسلام کی برسی کے موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار
میں غزالہ حبیب چیئرپرسن فرینڈزآف کشمیر، اراکین پارلیمنٹ، آزاد کشمیر
اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماؤں سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ
معروف دانشور شیخ تجمل نے اپنے لوگوں کے ساتھ وفاداری کی، اپنی قوم کے ساتھ
وفاداری کی، وہ اپنی ذات کے اندر ایک ادارہ تھے، میں بھی ان سے رہنمائی
لیتا تھا۔ وہ ایک روشنی کا مینار تھے، ان کے جانے سے روشنی وقتی طور پر
مدہم پڑی ہے لیکن ان کے لگائے ہوئے پودے تناور درخت بنیں گے۔ اللہ کے نیک
بندوں میں ان کا شمار کیا جائے گا، وہ جامع اور مدلل گفتگو کیا کرتے تھے۔
عبداللہ
گل کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر دو ممالک کا مسئلہ نہیں ہوسکتا کیونکہ اقوام
متحدہ میں جانے والی قرارداد پر دنیا بھر کے ممالک کے دستخط کے بعد یہ
عالمی مسئلہ بن گیا۔ پاکستان کے خلاف، اداروں کے خلاف یا دین اسلام کے خلاف
بات کرنے اور کشمیر پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بین الاقوامی ویزے مل
جاتے ہیں۔
معروف اسکالر وصحافی ثاقب اکبر کا کہناتھا کہ استعماری
وسامراجی طاقتیں عالم اسلام کو مزید تکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، عالم
اسلام کا نیا نقشہ شائع کیا جاچکا ہے، جسمیں انہوں نے پاکستان سمیت بہت سے
ممالک کو مزید تکڑوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور یہ دوسری جنگ
عظیم کے بعد ان کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت نہ
ہوتی تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، کشمیر میں مسئلہ ہی اسی لئے ہے کہ کشمیر میں
مسلمانوں کی اکثریت ہے۔