Sep 09, 2022 01:41 pm
views : 286
Location : different areas
Karachi- Pakistan Largest Manchhar Lake water also started hitting the Indus Highway near the toll plaza
پاکستان
کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں کٹ لگانے کے باوجود خطرہ نہ ٹل سکا، سیہون
شریف کے متعدد دیہا ت اور ائیرپورٹ زیرآب آ گئے، جھیل کا پانی ٹول پلازہ کے
قریب انڈس ہائی وے سے بھی ٹکرانے لگا
پاکستان
کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں کٹ لگانے کے باوجود خطرہ نہ ٹل سکا، جھیل میں
پانی کی خطرناک سطح بدستور برقرار ہے، دباؤ کم کرنے کیلئے مزید 2 مقامات
آرڈی 50اور 52 پر کٹ لگانے کا عمل جاری ہے، جبکہ آرڈی 14 اور 15 پر 2 روز
پہلے ہی کٹ لگایا گیا تھالیکن منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے
جس سے شگاف پڑنے کا خدشہ برقرار ہے۔
ایک متاثر شخص محمد یوسف کا کہناتھا کہ
منچھر
جھیل پر کٹ لگانے کے بعد سیہون شریف کے متعدد دیہا ت اور ائیرپورٹ زیرآب آ
گئے ہیں، جھیل کا پانی ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے سے بھی ٹکرانے لگا
ہے اور تیزی سے مزید دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔باغ یوسف کے مقام سے کٹ
لگانے کے بعد سیلاب قریبی بستیوں تک پہنچ گیا، یونین کونسل بوبک، آراضی اور
یونین کونسل چنا کے سیکڑوں دیہات ڈوب گئے۔ علاقہ مکینوں کی نقل مکانی جاری
ہے، کئی مقامات پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئیں، بوبک بند
پر دانستر نہر کے گیٹ بھی کمزور ہوگئے ہیں۔
ایک اور متاثرہ شخص محمد پرویز کا کہناتھا کہ
متاثرین سیلاب اس وقت بے یارو مددگار سڑکوں کے کنارے زندگی گزارنے پر مجبورہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔