Sep 09, 2022 01:55 pm
views : 316
Location : different areas
Karachi- Inflation in Pakistan reached the highest level in 47 years
کراچی، پاکستان میں مہنگائی سینتالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں ماہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں ستائیس فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ، غربت کی چکی میں پسی عوام کا حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ
ادارہ شماریات کے انڈکس کے مطابق بارہ اہم شعبہ جات کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں قریب 30 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سب سے زیادہ 63 فیصد مہنگائی ہوئی۔بجلی کی قیمتوں میں 123 فیصد جب کہ ایندھن کی قیمتوں میں 84 فیصد سے زائد اضافہ نوٹ کیا گیا۔سیلاب کے بعد ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔
مہنگائی کے ستائے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ سیلاب کے باعث جہاں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، وہیں نقل و حرکت کے ذرائع بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ
ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ سیلابوں کے باعث اشیا کی قلت اور ملک کی دگرگوں معاشی صورت حال مزید مہنگائی کا باعث بن سکتی ہے۔