Sep 09, 2022 02:43 pm
views : 276
Location : different areas
Karachi- Peoples of Pakistan demands to Audit of the money received from IMF
کراچی، عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو ملنے والی رقوم کی بندربانٹ بند ہونی چاہئے، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم کہاں خرچ کی جارہی ہے حساب دیا جائے
غربت کی چکی میں پسی پاکستانی عوام نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ملنے والی رقوم کا آڈٹ کرایا جانا ناگزیر ہے کیونکہ نچلی سطح پر عوام کو علم ہی نہیں کہ معیشت کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف سے ملنے والی رقوم کہاں خرچ ہورہی ہے۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
پاکستان نے آئی ایم ایف سے حال ہی میں ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کی پہلی قسط پاکستان کو موصول بھی ہو گئی ہے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا قرض جولائی دو ہزار اکیس سے جولائی دوہزار بائیس کے دوران ستائیس فیصد بڑھا، حکومت کا مقامی قرض اکتیس ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض سولہ فیصد بڑھا ہے جبکہ حکومت کا بیرونی قرض انیس ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں ملک کا بیرونی قرض اننچاس فیصد بڑھا ہے۔