Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 09, 2022 03:00 pm views : 319

Location : GPA

Gwadar Port Authority donations collects of Rs.5.88 million for the flood victims
  • Urdu

گوادر پورٹ اتھارٹی میں معنقدہ تقریب میں سیلاب متاثرین کیلئے پانچ اعشاریہ آٹھ آٹھ ملین روپے کا عطیہ اکھٹا کرلیا گیا، چینی کمرشل قونصلیٹ کہتے ہیں ہم سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے حوالے سے ہر ممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

سیلاب زدگان کے امداد کیلئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے گوادر پورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کراچی میں تعینات چینی کمرشل قونصلیٹ پانگ گوان گوپان نے بھی خطاب کیا ۔
 تقریب سے جی او سی گوادر میجر جنرل عنایت حسین، چییرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی بحریہ کے ایڈمرل امتیاز علی ڈاٹریکٹر فنانس ادارہ ترقیات گوادر طارق عزیز لاسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ ودیگر احکام نے شرکت کی۔
 تقریب میں بتایا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے چینی کمپنی اور دیگر ذرائع سے سیلاب زدگان کی مدد کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جی پی اے کی جانب سے ایک ملین روپے مہیا کیے جاچکے ہیں جس میں جی پی اے کے افسران اورملازمین کے دو دن کی تنخواہیں اور چھوٹے ملازمیں کے ایک دن کی تنخواہیں شامل ہیں جبکہ گوادر فری زون اور یہاں کام کرنے والے چینی کمپنیاں بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلیے عطیات جمع کررہے ہیں۔
اس موقع پر سیلاب متاثرین کیلئے 5.88 ملین روپے کا عطیہ اکھٹا کیا گیا ہے۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصلر نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام پاکستان ا ور اسکے عوام کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر کرتے ہیں اور مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے ہر ممکن مدد کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
 تقریب میں مقررین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی بحالی کا عمل جلد ازجلد مکمل ہو اور چین پاکستان دوستی اسی طرح پھلی پھولی رہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved