Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 09, 2022 04:20 pm views : 308

Location : domestic place

Islamabad- International cooperation is very important for flood victims, says PM
  • Urdu

اسلام آباد، سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی تعاون بہت اہم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں پل، سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مشکل وقت میں ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرادی

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ بعدازاں دونوں کو نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) میں سیلاب اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال میں پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، میں نے سیلاب متاثرین کو دیکھا ہے ان کے گھر ،فصلیں سب تباہ ہوگئے ہیں، متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں،جو قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے، حکومت ،پاک فوج ،سماجی تنظیمیں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں، عالمی برادری کو پاکستان کی بحالی اور سرمایہ کاری میں حصہ لینا چاہیے، میں عالمی برادری کو پیغام دے رہا ہوں پاکستان اس وقت مشکل میں ہے آگے بڑھیں اور مدد کریں ، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان متاثر ہو رہا ہے ، تاہم اس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے۔
بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہمیں عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے، سیکریٹری جنرل کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں سیلاب متاثرین کی امداد کو پوری شفافیت کے ساتھ ان تک پہنچایا جائے گا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved