Sep 10, 2022 12:21 pm
views : 284
Location : Satellite Town Police Station
Quetta- Crackdown against drug dealers, police recovered 210 KG hashish, accused arrested
کوئٹہ،
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش
ناکام بنادی، چھاپہ مار کارروائی کے دوران دوسو دس کلو چرس برآمد، ملزم
گرفتار
صوبائی
دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر منشیات کی لعنت
سے پاک بلوچستان کے حوالے سے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
اس ضمن میں مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ سیٹلائٹ پولیس کی جانب سے
مشرقی بائی پاس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران
منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک سوک کار کے خفیہ خانوں سے
دس سو دس کلو گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ ملزم کو
بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی ایس ڈی یو پی سریاب کا کہنا تھاکہ
ملزم کی جانب سے انتہائی چالاکی سے کار کے خفیہ خانوں میں ایک ایک کلو کے پیکٹ بناکر چرس کو چھپایا گیا تھا۔
محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔