Sep 10, 2022 06:34 pm
views : 282
Location : Idara-e-Noor-e-Haq
There should be local police in every place including Karachi, says Hafiz Naeem
کراچی، جرائم کیخلاف پولیس و رینجرز بے اختیار ہے تو آرمی چیف سے بات کریں؟ حافظ نعیم کہتے ہیں کراچی میں اگست کے مہینے سے جرائم میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہریوں کی جانوں کا ہرقیمت پر تحفظ ہونا چاہیے، لیکن اگر یہی حالات رہے تو جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں اگست کے مہینے سے جرائم میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے جرائم پیشہ عناصر کو کسی نے باقاعدہ کچھ کہہ دیا ہو۔ حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ موبائل فون چھیننے کے بہانے انسانی جان لے لی جاتی ہے۔ پولیس تو قیام امن میں بالکل ناکام ہو چکی تھی لیکن اب رینجرز سے بھی شکایات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران عوام کو بتائیں کہ انہیں کام کرنے میں کیا مشکلات ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ عوام کو بتایا جائے کہ کتنے اہلکار سرکاری پروٹوکول اور کتنے سرکاری افسران کے گھروں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ مقامی پولیس کی بات کی جائے تو اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کراچی سمیت ہر مقام پر لوکل پولیس ہونی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پورا شہر کراچی ڈینگی کی لپیٹ میں ہے جب کہ وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں ہیں۔ کورونا کی وبا کے دور میں بھی وفاقی و صوبائی حکومتوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے۔ مرتضیٰ وہاب تو شہر میں اسپرے بھی نہیں کرواسکتے۔ ڈینگی سے بچنے کا آسان راستہ یہی ہے کہ مچھرکش اسپرے کیا جائے۔