Sep 10, 2022 06:35 pm
views : 295
Location : different areas
Karachi- Heat wave may persist for the next three days, Meteorological department
کراچی
شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، موسم کا
حال بتانے والے کہتے ہیں حالیہ گرمی کی لہر اگلے تین روز تک برقرار رہ سکتی
ہے
کراچی کو بلوچستان کی ریگستانی گرم ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کراچی
میں دوسرے روز بھی پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ محکمہ موسمیات
کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر اگلے 3 روز تک برقرار رہ سکتی ہے، سمندری
ہوائیں معطل ہونے سے موسم گرم وخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا
کا کم دباؤ گجرات(بھارت)اور اس کے ملحقہ علاقوں پر موجود ہے۔ آج سے 14
ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں جبکہ کل سے 14 ستمبر تک
ٹنڈومحمد خان، سجاول اور ٹھٹھ میں بارش متوقع ہے۔
شدید گرمی میں شہر کے
صرف ایک علاقے میں اچانک بارش شروع ہوگئی۔ گلشن حدید میں موسلادھار بارش
ہوگئی جس پر گرمی کے ستائے شہری حیران رہ گئے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ
بارش مقامی شجرکاری کے سبب ہورہی ہے۔