Sep 12, 2022 01:30 pm
views : 281
Location : Arts Council of Pakistan
Sri Lanka beat Pakistan to clinch sixth Asia Cup title, Cricket fans disappointed
ایشیا
کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں ٹیم پاکستان کی شکست پر پاکستانی عوام مایوس
ہوگئی، مختلف انداز میں دکھ کا اظہار، شائقین کرکٹ کہتے ہیں قومی کرکٹ ٹیم
کے کھلاڑیوں نے اپنے ہی ہاتھوں جیتا ہوا میچ ہارا ہے
سری لنکا
نے پاکستان کو فائنل میں تئیس رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل چھٹی
مرتبہ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو سینتالیس
رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نصف سنچری
اور افتخار احمد بتیس رنز ہی بنا سکے۔
اس حوالے سے ایک شہری اقبال لطیف کا کہنا تھا کہ
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں قومی کرکٹ ٹیم عوام کی امیدوں پر پورا نہ اترسکی۔
شاہینوں کی ہار پر ریٹائرڈ سرکاری افسر محمد علی عیسانی کا کہنا تھا کہ
خیال رہے کہ ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔