اسلام
آباد، خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں
بیس ستمبر تک توسیع، غیر متعلقہ افراد کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد
ایڈیشنل
سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت
نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں بیس ستمبر تک توسیع کردی۔
سابق
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے سے متعلق
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی جبکہ
چیئرمین پی ٹی آئی خود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر راجہ رضوان
عباسی نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر نے ابھی تک تفتیش جوائن نہیں کی جبکہ
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کے پاس عمران خان کا بیان موجود
ہے، پراسیکیوٹر بتائیں انہوں نے ٹائم لینا ہے یا بحث کرنی ہے؟
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کو تین نوٹسز بھجوائے کہ عمران خان تفتیش کے لیے پیش ہو جائیں۔
انسداد
دہشتگردی کی عدالت کے جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی
عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کردی اور کہا کہ اگلی سماعت دوپہر 2 بجے
ہو گی تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران
خان کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، انسداد دہشتگری
عدالت کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، انسداد دہشتگری عدالت کی
طرف آنے والے راستوں پر جگہ جگہ خاردار تاریں لگا دی گئی تھیں، غیر متعلقہ
افراد کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔