Sep 12, 2022 02:40 pm
views : 325
Location : different areas
Thundershowers in various parts of Karachi
کراچی
کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھاربارش، موسم خوشگوار
ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کل بھی گرج چمک کے ساتھ شہر قائد میں بارش کی
پیشگوئی کردی
کراچی میں گلشنِ حدید، نوری آباد، سپر ہائی وے، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
پیشگوئی کی گئی تھی کہ بارشوں کا یہ سسٹم کل سے اثر انداز ہوگا مگر سسٹم ایک دن قبل ہی کراچی میں اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔
محکمۂ
موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کا ایک شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں
بھارت میں موجود ہے، ہوا کا ایک کم دباؤ بھارتی گجرات اور اس سے ملحقہ
علاقوں میں بھی مو جود ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پندرہ ستمبر تک
سانگھڑ، تھر پارکر، عمر کوٹ، بدین، میر پور خاص میں بارش کا امکان ہے جبکہ
چودہ ستمبر تک حیدر آباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، جامشورو، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو
محمد خان اور سجاول میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔آخری اطلاعات
تک ٹھٹھہ، سجاول، گھارو اور مکلی میں تیز بارش جاری ہے۔
موسم کا حال
بتانے والوں نے کل بھی دوپہر یا شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شہرِ
قائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ چودہ ستمبر کو کراچی کا موسم گرم
اور مرطوب رہے گا۔
خیال رہے کہ محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج گرم اور
مرطوب موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ
بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔