اسلام
آباد، یہ کیس بنیادی طور پر مائنس عمران کی سازش ہے، بابر اعوان کہتے ہیں
چیئرمین پی ٹی آئی پلس رہیں گے، عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کرنے
والے مائنس ہوجائیں گے
عمران
خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ یہ کیس بنیادی طور پر مائنس عمران کی
سازش ہے، بابر اعوان کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی پلس رہیں گے، عمران خان
کو مائنس کرنے کی کوشش کرنے والے مائنس ہوجائیں گے۔
انسداد دہشتگردی کی
عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان
کا مزید کہناتھا کہ کہا یہ جارہا تھا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیں ہورہے
تاہم میں نے معزز عدالت کو پیشکش کردی ہے کہ عمران خان تفتیش کیلئے تیار
ہیں۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عدالت کو کہا ہم نے کچھ
سوال پوچھنے ہیں کیونکہ تین جملوں کا یہ کیس تھا، جس میں سے پہلا جملہ تھا
ایڈیشنل سیشن جج کے بارے میں وہ اب ہائی کورٹ کے سامنے ماتحت ہوگیا ہےاس
لئے وہ اب اس پرچے میں سے نکل گیا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ عمران خان کے خلاف
آدھا مقدمہ غلط ثابت ہوگیا اس لئے کہ ان پر غلط الزام لگایا گیا۔
بابر
اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جج صاحب نے بڑی اچھی بات کی کہ پہلا حفاظت
کرنے والاا اللہ ہے اور میں نے اس پر جج صاحب سے یہ گزارش کی کہ ان
حکمرانوں کو اگر یقین ہوتا کہ اگر حفاظت کرنے والا اللہ ہے تو چار ہنسنے
والے بچوں پر پولیس سے کیا پرچہ کٹواتے، ان کو تھانے لے کر جاتے، لوگوں کے
گھروں میں چھلانگیں لگواتے۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اب اے ٹی
سی کی کورٹ میں جو مقدمہ رہ گیا ہے وہ دو جملے ہیں۔ آئی جی تمہیں ہم نہیں
چھوڑیں گے اور ڈی آئی جی ہم تمارے اوپر کیس کریں گے، اس کا طریقہ یہ تھا
کہ آئی جی اور ڈی آئی جی غیرسیاسی ہوتے اور ان میں سے کوئی بھی فوجداری
مقدمے کا ملزم نہ ہوتا۔