Sep 12, 2022 05:05 pm
views : 301
Location : Kalat, Prince Agha Abdul Kareem Hospital
Kalat, Prince Agha Abdul Kareem Hospital despite having all the facilities, people are deprived of basic health facilities
قلات، پرنس آغا عبد الکریم ہسپتال میں تمام تر سہولیات موجود ہونے کے باوجود عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم، عملے نے ٹیکنیکل اسٹاف عدم بھرتی کو جواز بنالیا
پرنس آغا عبد الکریم ہسپتال کراچی روڈ قلات میں موجود ہے، اس ہسپتال میں صحت سے آراستہ جدید ٹیکنالوجی کی مشینیں موجود ہیں جو پورے بلوچستان میں اب تک کہیں بھی موجود نہیں۔ موبائل ایکسرے مشین ،جدید آپریشن تھیٹر سمیت دیگر صحت سے متعلق تمام سہولیات موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے اب تک ان تمام سہولیات سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے اور آج بھی لوگ علاج کیلئے کوئٹہ یا کراچی کا رخ کرتے ہیں۔
اس حوالے سے وہاں موجود عملے کا کہنا ہے کہ
اس ہسپتال کو تعمیر ہوئے دس سال کا عرصہ ہو گیاہے لیکن کسی ایک مریض کو بھی اس سے فائدہ نہیں ہوا ہے۔
قلات کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال میں تمام تر سہولیات کو عوام کیلئے میسر کیا جائے ۔