Sep 12, 2022 05:17 pm
views : 299
Location : Kalat Prince Agha Abdul Kareem Hospital
Quetta- Young Pharmacist Association Balochistan organized medical camp at Khan Abdul Karim Memorial Hospital in Kalat district
کوئٹہ، قلات کے خان عبدالکریم میموریل ہاسپٹل میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد، مختلف امراض میں مبتلا بچوں اور بڑے مریضوں کا مفت معائنہ، ادویات بھی تقسیم کی گئیں
ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ضلع قلات کے خان عبدالکریم میموریل ہسپتال میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں محکمہ صحت کی مختلف ایسوسی ایشن جس میں وائی ڈی اے، وائی پی اے اور میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا۔
بلوچستان کے نامور ڈاکٹرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض میں مبتلا بچوں اور بڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں اکثریت سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی جلد، پیٹ اور ملیریا کے وبائی امرض کی تھی جس میں مریضوں کو او پی ڈی سروسز۔ایکسرے ۔مختلف ٹیسٹ۔ مفت ادوایات فراہم کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کی اسپیشل اسسٹنٹ روبینہ عرفان کریم کا کہنا تھا کہ
ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداران نے ضلع قلات کے خان عبدالکریم میموریل ہسپتال میں عملے کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔