Sep 13, 2022 03:40 pm
views : 290
Location : different areas
Karachi- Weather pleasant due to rain in City
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی، اندرون سندھ میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں باران رحمت کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹنے سے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
کراچی کے مختلف علاقوں گلشن معمار، نیوکراچی، ملیر، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں کو بادلوں نے گھرلیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بادل جم کے برسے اور گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ بھارتی ریاست گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں موجود کم دباؤ میں شامل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں پندرہ ستمبر تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔