Sep 13, 2022 05:25 pm
views : 314
Location : Tando Allahyar, Chamber Village
Tando Allahyar- Chamber Village destroyed due to rain water, Crops are ruined, Public faces food crisis
ٹنڈو
الہ یار کے قریب گاؤں چمبڑ طوفانی بارشوں کی نظر، مکانات تباہ ہونے سے لوگ
سڑکوں پر آگئے، مویشی بھی ہلاک، علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں
صوبہ
سندھ کے شہر ٹنڈواللہ یار سے کچھ ہی فاصلے پر موجود گاؤں چمبڑ طوفانی
بارشوں کے نتیجے میں تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ اس علاقے کا کوئی پرسان حال
نہیں۔بارش کے پانی نے پورے گاؤں میں تباہی ہی مچادی، کئی ایکڑ پر پھیلی
فصلیں تباہ ہوگئیں جن میں چاول کی فصلیں اور کپاس کی فصلیں سرفہرست تھیں۔
چمبڑ
گاؤں تباہی کے بعد اس وقت بڑے پیمانے پر غذائی بحران کاسامنا کررہا ہے جس
کی وجہ سے یہاں کے مکین پانی پر چلتے ہوئے خشک جگہ آنے کے بعد کھانے پینے
کا کچھ بندوبست کرتے ہیں۔
گھر تباہ ہونے کے بعد رہائش کیلئے مرکزی
شاہراہ پر خیمے لگاکر لوگ رہائش پذیر ہیں۔ جن کی آنکھوں میں بہتر کل کیلئے
خواب سجے ہیں تو کچھ معصوم نومولود بچوں کی آنکھیں چیخ چیخ کر بھوک کا
پتہ دے رہی ہیں، انہی بچوں میں سے ایک بچہ جو تعلیم تو حاصل کرنا چاہتا ہے
لیکن المیہ یہ کہ تعلیم حاصل کرنے والے اسکول میں تو لوگ گھر تباہ ہونے کے
بعد سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں تو وہ تعلیم کہاں حاصل کرے۔
تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ
بدقسمت گاؤں میں انسانوں کی طرح بڑی تعداد میں مویشی بھی لقمہ اجل بنے۔
ایک کاشتکار کا کہنا تھا کہ
یہ
وہ گاؤں ہے جس کے باسیوں کا دارومدار کاشت کاری پر منحصر ہے لیکن بارش کے
پانی نے تو ان کا ذریعہ معاش ہی چھین لیا ہے۔ فصلوں اور اناج کی جگہ پانی
پانی ہے اور اب تو زمین کی پانی جذب کرنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے۔ چمبڑ
گاؤں کے متاثرین گھر تباہ ہونے کے بعد کھلے آسمان تلے بے یارومددگار
زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔