Sep 14, 2022 12:15 pm
views : 276
Location : different areas
Islamabad- Inflation reached a peak across the country
اسلام
آباد، سیلاب کے بعد مہنگائی کے سیلاب نے بھی سراٹھالیا، اشیائے خوردنوش
عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی، متعلقہ ادارے قیمتوں کو لگام دینے میں بے بس
ملک بھر
میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی مگر رہی وہی کسر مہنگائی
نے پوری کردی ہے۔ سیلاب کے بعد کی صورتحال کے باعث مہنگائی کے سیلاب نے
بھی جگہ بنالی ہے۔ اشیائے خودونوش کی بیشتر چیزیں غریبوں کی پہنچ سے دور
ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
جہاں ایک طرف
سیلابی صورتحال کے بعد وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں وہیں دوسری طرف ادویات کی
قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ مختلف علاقوں میں بنیادی ضروری ادویات کا نہ ہونا
معمول بن گیا ہے۔
میڈیکل کے مالک شیخ ریاض کا کہناتھا کہ
موجودہ
صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے افسران وعملے کو اپنی ذمہ داری کا
احساس کرتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی رٹ کو یقینی بنانے کی
ضرورت ہے۔