Sep 15, 2022 03:15 pm
views : 274
Location : different areas
Increase in incidents of looting and thefts in Karachi
کراچی
شہر میں لوٹ مار اور چوریوں کی واردتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے لوگ
خوفزدہ ہونے لگے، شہریوں نے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنا بند کردیا
کراچی
شہر میں لوٹ مار اور چوریوں کی واردتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے لوگ
خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ شہریوں نے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنا بند کرنے کے
علاوہ باہر بیٹھنے سے بھی گریز کرنا شروع کردیا ہے۔
شہر قائد میں رہزنی
کی وارداتوں میں اچانک اضافے کے نتیجے میں سینکڑوں شہری قیمتی اشیا اور
نقدی سے محروم ہوچکے ہیں تاہم ان واقعات میں اضافے کے باوجود حکومت کے
کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔
اس حوالے سے ایک شہری محمد حفیظ
روشنیوں
کے شہر میں لوٹ مار اور چوریوں کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف جماعت
اسلامی کی جانب سے بھی ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
امیر جماعت
اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے چوروں کو لگام ڈالنے کی ضرورت پر زور
دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت کراچی کے شہریوں کو رہزنوں سے تحفظ فراہم
کرنے کیلئے بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔
ایک اور شہری شہباز احمد کا کہنا تھا کہ