Sep 15, 2022 05:30 pm
views : 262
Location : domestic place
Quetta- Rehabilitation of Flood victims is primarily the responsibility of the state and government, Liaqat Baloch
کوئٹہ،
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مشرقی بائی پاس پر خیمہ بستیاں قائم، لیاقت بلوچ
کہتے ہیں سیلاب متاثرین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستیوں پر اطمینان کا
اظہار کیا ہے، متاثرین کو ملنے والی امداد کیلئے موثر جدوجہد کرینگے
الخدمت
فاؤنڈیشن کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر سیلاب
سےمتاچرہ افراد کیلئے خیمہ بستی قائم کردی گئی۔ خیمہ بستیوں میں سینکڑوں
سیلاب متاثرین رہائش پذیر ہیں۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ ،
فرید پراچہ، عبد الحق ہاشمی اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت
الرحمان نے میر بلال قلندرانی کے سربراہی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے طرف سے
سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے لگائے گئے خیمہ بستی کا دورہ کیا۔
الخدمت
فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قائم کی گئی خیمہ بستیوں میں کچن، کھانے پکانے کا
منظم نظام، میڈیکل کیمپ، ڈاکٹرز سمیت تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی گئی
ہیں۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم متاثرین کو کسی بھی طرح تنہا نہیں چھوڑیں گے۔