Sep 16, 2022 12:33 pm
views : 259
Location : domestic place
Dengue virus intensified in Karachi, 192 cases reported
کراچی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا، ایک سو بانوے کیسز رپورٹ، رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سو ستائیس کیس رپورٹ ہوئی ہے
کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید ایک سو بانوے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ تریسٹھ کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں پینتالیس، ضلع وسطی میں چھبیس، ضلع جنوبی میں پینتیس، ضلع غربی تین، ضلعی ملیر چودہ اور ضلع کیماڑی میں چھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھاکہ
رواں سال کراچی میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد تین ہزار آٹھ سو ستائیس کیس رپورٹ ہوئی ہے جبکہ نو مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ایک خاتون ڈاکٹر فضا ناز کا کہنا تھا کہ
خیال رہے کہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔