Sep 17, 2022 04:30 pm
views : 270
Location : domestic place
Karachi- Chehlum, Strict security arrangements, pillion ride ban
ملک
بھر میں امام حسین اور ان کے رفقاء شہداء کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و
احترام کے ساتھ منایا گیا، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، ڈبل سواری پر
پابندی رہی
ملک بھر
میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ پنجاب بھر میں
دفعہ ایک سو چوالیس نافذ رہی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی اور اسلحہ کی نمائش
بھی ممنوع قرار دی گئی۔
شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے۔
پنجاب
کے مختلف شہروں میں چہلم شہدائے کربلا پر جلوس نکالے گئے، لاہور میں مرکزی
جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا
کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا۔
کراچی میں چہلم امام حسین کا مرکزی
جلوس دوپہر میں نشتر پارک سے برآمد ہوا۔جلوس نمائش، ایم اے جناح روڈ سمیت
روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسیناں ایرانیاں کھارادر پر اختتام
پذیر ہوا، جلوس کی نگرانی کیلئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔ جلوس
کی قیادت بوتراب سکاؤٹ نے کی، شرکاء نوحہ خوانی وماتم کرتے رہے، جلوس کے
راستوں میں پانی کی سبیلیں اور طبی کیمپ لگائے گئے۔
اس کے علاوہ ملک کے
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی شبیہ علم و ذوالجناح کے جلوس بھی نکالے گئے،
جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھنے کے انتظامات کیے
گئے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی اورسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات
کئے گئے تھے۔