Sep 18, 2022 07:17 pm
views : 315
Location : Different Places
Islamabad- NDMA ,over 1,500 killed, 12,000 injured in monsoon rains, floods
ملک بھر میں آنے والا سیلاب اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا
ملک بھر میں آنے والا سیلاب اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف تباہی سے اموات کی تعداد 1545 ہوگئی ہے، 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، 19 لاکھ سے زائد مکانات تباہ، 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، متاثرین بے یارو مدد گار کسی مسیحا کے منتظر ہیں، دوسری جانب انفراسٹرکچربھی تباہ ہوچکا، دوردراز دیہات تک امداد پہنچانا بڑا امتحان بن گیا ہے۔
حاليہ بارشوں و سيلاب سے انفراسٹرکچر کی تباہی پراین ڈی ایم اے نے یومیہ رپورٹ جاری کردی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 8958 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 13 ہزار سے زائد گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 787 گھروں کو جزوى طور پر نقصان ہوا، بارشوں اور سيلاب سے 778560 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ دريائے سندھ میں کوٹرى کے مقام پر تاحال درميانے درجے کا سيلاب ہے، گزشتہ چوبيس گھنٹے میں بارشوں اور سيلاب سے کوئى موت نہیں ہوئى، ملک بھر میں اب تک ہونے والى اموات کى کل تعداد 1545 ہے، 24 گھنٹے میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے ،تعداد 12ہزار860 ہوگئی۔