Sep 19, 2022 01:25 pm
views : 298
Location : Ministry of Finance Office
Islamabad- Government has taken tough decisions to save Pakistan from default, Miftah Ismail
اسلام آباد، حالیہ سیلاب سے پاکستان میں تاریخی تباہی ہوئی، موجودہ حکومت نے سخت فیصلے کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے، ذرمبادلہ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پاکستان کو ہونے والے نقصانات کے تناظر میں دوست ممالک کی جانب سے بھرپور امداد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سخت فیصلے کرکے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری ہوئی جس کی وجہ سیاسی عدم استحکام تھی تاہم روپے کی قدر میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت برآمدات میں چار سے پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد امید ہے کہ آہستہ آہستہ مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار بنائے جارہے ہیں اور عنقریب پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ہوگی۔