Sep 20, 2022 02:27 pm
views : 307
Location : domestic place
Karachi- Fool-Proof Security Plan for Pak-Eng Cricket Matches, alternative routes for traffic and parking space for cricket fans allocates
کراچی،
پاک انگلینڈ کرکٹ میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا، ٹریفک
کیلئے متبادل روٹس اور شائقین کرکٹ کی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کی جگہ بھی
مختص،گرین شرٹس ہوم کنڈیشنز میں حریف کو زیر کرنے کیلئے پر امید
پاکستان
اور انگلینڈ کے مابین سترہ برس بعد کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے
حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔ سیکیورٹی ڈویژن کے
مطابق چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے جن میں
ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز تعینات کی گئی
ہیں۔ٹریفک پولیس کے ایک ہزار پانچ سو سینتیس، اسپیشل برانچ کے تین سو چھپن
اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
اسٹیڈیم احاطے میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دوسری
طرف بیس تا پچیس ستمبر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹئ
کے چار میچز کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شائقین کرکٹ کیلئے
پارکنگ اور متبادل راستوں کیلئے خصوسی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ پارکنگ کرنے
کیلئے اصل شناختی کارڈ میچ کاٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
شائقین کرکٹ کیلئے حکیم سعید گراؤنڈ نزد بیت المکرم مسجد مختص کیا گیا ہے۔ہیوی ٹریفک کیلئے بھی متبادل روٹس ترتیب دیدیئے گئے ہیں۔
اعداد
و شمار کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اب تک کل اکیس ٹی ٹوئنٹی
میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے تیرہ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ
گرین شرٹس صرف چھ میچز جیت سکی ہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔