اسلام
آباد، عمران کہتے ہیں پسند کا آرمی چیف نہ آیا تو سب کے چہرے سیاہ
کردونگا، مریم نواز نے کہا عمران جنکے لاڈلے ہیں وہ انہیں لاڈلا نہیں
سمجھتے بلکہ اپنا کام نکلوانا چاہتے ہیں،عمران خان میں مسٹر ایکس وائے کا
نام لینے کی ہمت تک نہیں
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوریت کی حامی ہوں،
خفیہ ملاقاتیں کرنے والا ہر جگہ رسوا ہوگا۔قدرت کا اصول ہے سچ سامنے ضرور
آتا ہے۔بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام کی قوت سے باہر ہے۔
اسلام آباد
ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم
نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کھلےعام اداروں کو للکارتے ہیں
عدالتوں کو نظرکیوں نہیں آ رہا، اس روش کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، عمران
خان جلسے میں للکارتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں پاؤں پڑجاتے ہی۔
مریم
نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے ان کے کیس میں دودھ کا دودھ
پانی کا پانی ہوگا، نیب نے میرے کیس میں جو راہ فرار اختیار کی ہے یہ بات
شوکت عزیز صدیقی اور رانا شمیم کو درست ثابت کرتی ہے۔
قبل ازیں اسلام
آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز اور
کییٹن(ر) صفدر کی اپیل پر کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران مسلم لیگ ن کی
نائب صدر مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں، کارروائی کے دوران نیب پراسیکیوٹر
نے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر پر یہ کیسز بنائے گئے تھے، موجودہ
اپیل جرم میں معاونت سے متعلق ہے، مریم نواز نے والد کی جائیداد بنانے اور
چھپانے میں معاونت کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ عدالت اس
معاملے کو کیلیبری فونٹ کے کیس سے دیکھے گی، عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت
پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔