Sep 22, 2022 12:35 pm
views : 283
Location : domestic place
Islamabad- Pakistan is looking forward to the visit of the Saudi crown prince, says Rana Sanaullah
اسلام
آباد، پاکستان سعودی ولی عہد کے دورے کا منتظر ہے، وزیر داخلہ کہتے ہیں
امکان ہے کہ یہ دورہ رواں سال نومبر میں ہوگا،سعودی عرب کے قومی دن کے موقع
پر پاکستانی قوم کی طرف سے دلی مبارکباد
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کے ایک شاپنگ مال میں سعودی عرب کے قومی دن کے
حوالے سے لوک داستانوں اور ثقافتی رقص کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ
کھڑا رہا ہے جس پر ہم شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے شکر
گزار ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی
دنیا بھر میں بہترین تعلقات کی ایک مثال ہے۔ سعودی عرب پاکستانیوں کیلئے
مقام مقدس کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ وہاں مقامات مقدسہ مکہ اور مدینہ موجود
ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم سعودی عرب، سعودی قوم اور خادمین
حرمین شریفین سے خاص محبت و عقیدت رکھتی ہے۔انہوں نے سعودی سفیر نواف سعید
المالکی کو پاکستان کا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی
میں دونوں ممالک کی دوستی بلندی کی نئی سطح کو چھو رہی ہے۔
وزیر داخلہ
نے حج کے موقع پر سعودی عرب کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
کہ ان کی وزارت روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کو پاکستان کے دوسرے شہروں تک پھیلانے
کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریبا 20 لاکھ پاکستانی
اپنے خاندان اور ملک کیلئے سعودی عرب میں کام کرتے ہیں اور بڑی رقم ملک کو
بھیجتے ہیں جس کا معیشت میں بہت حصہ ہے۔
اس موقع پر سعودی ثقافتی وفد نے روایتی رقص کا مظاہرہ کیا جس میں رانا ثنا اللہ بھی شریک ہوئے۔