Sep 22, 2022 12:53 pm
views : 308
Location : domestic place
Islamabad- Strict security arrangements in Pakistan's Capital to deal with any possible untoward situation
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، حساس مقامات کےعلاوہ اہم راستوں پر تعینات نفری میں اضافہ
خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کئے جانے کے سلسلے میں عدالت کے اطراف اور وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
اس سے قبل عدالت عمران خان کے دونوں جواب غیر تسلی بخش قرار دے چکی تھی۔ عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے بائیس ستمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی، جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل تھے۔
وکلا، لا افسران اور صحافیوں کا کمرہ عدالت میں داخلہ انٹری پاس سے مشروط رہا جبکہ رجسٹرار ہائی کورٹ نے پریس روم اور بار روم میں آڈیو کیس سننے کی سہولت بھی دی۔