اسلام
آباد، ہم عمران خان کے سہولت کاروں کو جانتے ہیں، جاوید لطیف کہتے ہیں
عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہے، جو کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا
ہے
پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ووفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمیں
معلوم ہے عمران خان مسلح جتھے لے کر اسلام آباد آرہا ہے اور لاشیں گرانا
چاہتا ہے کیونکہ اسے کہا گیا ہے کہ لاشیں گراؤ گے تو تھرڈ امپائر کی انگلی
کھڑی ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی آئی ڈی میں پریس
کانفرنس کے دوران جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے عمران خان راتوں
کو کن کن سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔عمران خان دراصل چابی والا کھلونا ہے، جو
کبھی بھی اپنی مرضی سے نہیں ہلتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی
چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے تمہارے سہولت کار تمہیں
اب بھی کس امید میں رکھے ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے
عمران خان مسلح جتھے لے کر اسلام آباد آرہا ہے اور لاشیں گرانا چاہتا ہے
کیونکہ اسے کہا گیا ہے کہ لاشیں گراؤ گے تو تھرڈ امپائر کی انگلی کھڑی
ہوگی۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ اگر ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں تو پھر انہیں نظر بھی آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا تھا ایک بت کو تین اداروں نے مل کر تراشا تھا۔